شیر افضل خان کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ مل گیا

0
145

ہاٹ لائن نیوز : سینئر قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل پیج سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل خان مروت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔

Leave a reply