
بلوچستان کے سرحدی ضلع شیرانی میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اور لیویز کے تھانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک لیویز اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ چھ اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد ژوب کے سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے رابطے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ علاقہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان واقع ہے اور ماضی میں بھی یہاں سیکیورٹی اداروں پر حملے ہو چکے ہیں۔









