شہید لانس حوالدار اور لانس نائیک کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

0
351
شہید لانس حوالدار اور لانس نائیک کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں شہید شہید لانس حوالدار اور لانس نائیک کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کے مطابق بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید کی نماز جنازہ بونیر میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوان, مقامی لوگوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

آئی۔ایس۔پی۔ار کے مطابق شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے، جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

Leave a reply