شہدا کے خون کا بدلہ ضرورلیں گے ؛ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب

0
163
شہدا کے خون کا بدلہ ضرورلیں گے ؛ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب

ہاٹ لائن نیوز : ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران شیخ نے کہا ہے کہ شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے ۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان شیخ زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال پہنچے۔

ایڈیشنل آئی جی نے ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کرنے پر ان کی ہمت کو سراہا اور زخمیوں کے ساتھ آنے والے ان کے اہل خانہ کو بھی تسلی دی۔

ایڈیشنل آئی جی کامران خان شیخ نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک شہدا کی تعداد 12 ہو چکی ہے اور 10 کے قریب زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان عمران ملک، پولیس کی بھاری نفری کےہمراہ کچے کے علاقے میں ڈاکو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شر اور کوش قبیلے کے ڈاکوؤں کا حملہ ہوا ہے، ہم اپنے پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیننگے اور کچے میں آخری ڈاکو کی ہلاکت تک آپریشن جاری رہیگا۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان شیخ، آئی جی پنجاب آرہے ہیں، صبح اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کر کےکچہ آپریشن کی حکمت عملی بنائی جائیگی اور شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

Leave a reply