
شہباز شریف آذربائجان کے بعد تاجکستان پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان پہنچ گئے، 2 روزہ دورے میں وزیراعظم کی تاجک صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی شیڈول ہے، شہباز شریف تاجک قیادت سے توانائی ،تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ممالک میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کے موقع پر سہ فریقی اجلاس میں صدر الہام علیوف نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا، سہ افریقی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتا ہے جو کہ کبھی نہیں ہو سکے گا، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے انڈیا کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔









