شوہر کےہاتھوں بیوی کابہیمانہ قتل

0
136
شوہر کےہاتھوں بیوی کابہیمانہ قتل

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کردیا۔ اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ لائبہ جو تین ماہ کی حاملہ تھی، گلے میں چھرا گھونپ کر قتل کیا گیا۔

لائبہ اور عبداللہ کی شادی 22 جون 2024 کو ہوئی تھی، مقتولہ کے والد کے مطابق بیٹی نے محبت کی شادی کی تھی۔ ملزم عبداللہ اور بیٹی کال سینٹر میں اکٹھے کام کرتے تھے۔ میرے داماد نے مجھے بلایا اور بتایا کہ تمہاری بیٹی نے ہاتھ کاٹ لیا ہے۔ جب میں ہسپتال پہنچا تو میری بیٹی کی لاش ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ لائبہ کی بہن کا کہنا ہے کہ لائبہ کو اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

Leave a reply