
ہاٹ لائن نیوز: عالمی رہنما آج شنگھائی تعاون تنظیم کے 23ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کنونشن سینٹر پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں قومی بیان دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اسلام آباد آنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین شپ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک دنیا کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں۔








