شراب کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

0
211

ہاٹ لائن نیوز : میکسیکو میں شراب کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ میکسیکو کے قصبے ٹیکیلا میں واقع ایک شراب خانے میں پیش آیا جہاں دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 5 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Leave a reply