شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

0
242
شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ جسے باندرہ پولیس اسٹیشن میں لینڈ لائن فون پر موصول ہوا تھا۔

پولیس نے شبہ میں فیضان خان نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کے موبائل فون سے50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وکیل نے دعویٰ کیا کہ اس کا موبائل فون چوری ہوا تھا اور اسے اسی جرم میں استعمال کیا گیا تھا۔ ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے ممبئی لایا جائے گا۔

Leave a reply