شاہی محل نے ملکہ سری کِٹ کے انتقال کی تصدیق کر دی

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کِٹ طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ تھائی شاہی محل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موجودہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کی والدہ تھیں۔
ملکہ سری کِٹ آنجہانی بادشاہ بھومی بول ادولیادج کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک تختِ شاہی پر حکمرانی کی۔
تھائی حکومت کے ترجمان کے مطابق، سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث وزیراعظم نے ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملکہ سری کِٹ کو عوام میں ان کی سماجی خدمات اور ثقافتی فروغ کے کاموں کے باعث بے حد احترام حاصل تھا۔








