شادی شدہ خاتون سے شادی کیلیےنوجوان نےخاتون کے بیٹے کو قتل کردیا

0
141

ہاٹ لائن نیوز : سرگودھا میں شادی شدہ خاتون سے محبت کا دعویٰ کرنے والے نوجوان نے خاتون کے 5 سالہ بیٹے کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم خاتون کے شوہر کو گمنام فون کے ذریعے پیغامات بھیجتا رہا کہ اگر آپ بچہ واپس چاہتے ہیں تو اپنی بیوی کو طلاق دےدو تاہم پولیس نے تقریباً 9 ماہ بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رحمان علی کے 5 سالہ بیٹے شاہ زیب کو گزشتہ سال ستمبر میں اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مغوی 5 سالہ شاہ زیب کی والدہ کا مکرم نامی گاؤں کے نوجوان سے معاشقہ تھا اور وہ کئی بار اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر مکرم کے ساتھ گئی تھی، دونوں ایک دوسرے سے شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن مکرم کے والدین خاتون کی یہ شرط ماننے کو تیار نہیں کہ شاہ زیب بھی ان کے ساتھ ہوگا۔ملزم مکرم نے 5 سالہ شاہ زیب کو شادی میں رکاوٹ بننے کی بنا پر اغوا کیا اور گلا دبا کر لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق موبائل ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد تفتیش کی گئی تو ملزم مکرم شاہ زیب کا قاتل نکلا جس نے شادی کی خاطر خاتون کے بیٹے کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق شاہ زیب کی والدہ اپنے بیٹے کے قتل سے مکمل طور پر لاعلم تھیں۔ 9 ماہ بعد 5 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا سراغ لگانے میں پولیس اسے بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔

Leave a reply