شادی سے انکار پر ساتھی طالبہ قتل

0
237
شادی سے انکار پر ساتھی طالبہ قتل

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں نوجوان نے شادی سے انکار پر اپنی ساتھی طالبہ کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کی رہائشی 21 سالہ نوجوان طالبہ کو شادی سے انکار پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلی امبیگیرا کالج کی طالبہ تھی جسے اس کی 23 سالہ ساتھی طالب وشوا نے پرپوز کیا۔انکار پر اس نے انجلی پر چاقو سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انجلی چاقو سے بری طرح زخمی ہوئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

Leave a reply