سی ڈی وینچرز نے سیالکوٹ اسٹالینز کے 98 فیصد شیئرز خرید لیے

0
29
سی ڈی وینچرز نے سیالکوٹ اسٹالینز کے 98 فیصد شیئرز خرید لیے

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ نے اوزی گروپ سے سیالکوٹ اسٹالینز کے 98 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد فرنچائز کا عملی کنٹرول نئی انتظامیہ کے پاس منتقل ہو گیا ہے اور آئندہ دنوں میں ٹیم کے انتظامی ڈھانچے میں مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ادھر لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بطور صدر سیالکوٹ اسٹالینز سے اپنی وابستگی پہلے ہی ختم کر چکے ہیں، جسے فرنچائز کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ آٹھ جنوری کو ہونے والی نیلامی میں اوزی گروپ نے سیالکوٹ اسٹالینز کو 185 کروڑ روپے میں خریدا تھا، تاہم اب اکثریتی شیئرز کی فروخت کے بعد فرنچائز کے انتظامی امور نئی قیادت کے سپرد ہو چکے ہیں۔
مزید تفصیلات سامنے آنے پر انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

Leave a reply