سی پی ایل 2025: ایک گیند پر 22 رنز، روماریو شیفرڈ کا ناقابل یقین کارنامہ

کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے دوران ایک دلچسپ اور غیرمعمولی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر روماریو شیفرڈ نے مخالف بولر کی ایک لیگل گیند پر مجموعی طور پر 22 رنز حاصل کیے۔
یہ دلچسپ واقعہ سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں گیانا ایمازون واریئرز کا مقابلہ سینٹ لوشیا کنگز سے تھا۔ ایمازون واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 202 رنز اسکور کیے، جس میں شیفرڈ نے 34 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
اننگز کے 15ویں اوور میں، بولنگ پر موجود اوشین تھامس کی ایک لیگل ڈیلیوری پر متعدد نو بالز اور وائیڈز کے باعث شیفرڈ نے 22 رنز حاصل کیے۔ اس اوور میں تھامس کی نوبالز پر شیفرڈ نے مسلسل دو چھکے لگائے، اس کے بعد ایک اور چھکا ایک مکمل لیگل گیند پر جڑا۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز بنے۔
روماریو شیفرڈ کی اس جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم نے ایک بڑا مجموعہ کھڑا کیا، جس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔ گیانا ایمازون واریئرز نے 203 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا









