سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

0
190
سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن تھانے کی حدود میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کیمطابق ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ واقعہ درابن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کیمطابق دہشت گردوں نے گاڑیوں کو لوٹنے کے لیے ساگو پل پر چیک پوسٹ قائم کی تھی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی جی اختر حیات گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply