سی آئی اے افسران پر 90 ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام

0
169
سی آئی اے افسران پر 90 ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام

ہاٹ لائن نیوز: کراچی میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی آئی اے کراچی کے افسران اور اہلکاروں پر نوے ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام ہے۔

سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر شہری کو حراست میں لے کر رقم لوٹنے کا الزام ہے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ہمیں شکایت موصول ہوئی، سی آئی اے ٹیم نے مبینہ طور پر شہری سے 90 ہزار ڈالرز چوری کیے، اصل حقائق واقعے کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

عدیل چانڈیو نے کہا کہ شکایت پر فوری ایکشن لیا گیا ہے، شہری کو حراست میں لے کر رقم لوٹنے والے سب انسپکٹر سمیت پوری ٹیم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی ایس آئی یو شبیر احمد خان کو بھی معطل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے مدعی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply