سی آئی آئے پولیس کی بڑی کارروائی ، خاندانی گینگ گرفتار

0
154
سی آئی آئے پولیس کی بڑی کارروائی ، خاندانی گینگ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : گوجرانوالہ شہر کے پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والا خاندانی گینگ گرفتار کر لیاگیا ۔

پولیس کیمطابق ملزمان میں ماموں بھانجا،اور بہنوئی شامل ہیں، سی آئی آئے پولیس نے ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی گئی۔

پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں بند گھروں کو ٹارگٹ کر کے واردات کرتے تھے،ملزمان بند گھر دیکھ کر نشانی کے طور پر ٹیپ،ربڑ یا سنی پلاسٹ لگاتے تھے،نشانیاں نہ اترنے پر گھر میں گھس کر واردات کر کے فرار ہو جاتے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply