
ایرانی حملوں کی خبروں کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی دارالحکومت ریاض سے نجی طیارے کے ذریعے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 8 بجے ریاض سے اڑا اور لگ بھگ ایک بجے میڈرڈ پہنچا۔ فلائٹ ٹریکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نے مصر اور بحیرۂ روم کے اوپر سے گزر کر اسپین کا رخ کیا۔
رپورٹس میں طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔ رونالڈو اس وقت ریاض میں اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ہمراہ مقیم ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کا خاندان بھی اس پرواز میں ان کے ساتھ موجود تھا یا نہیں۔
تاحال اس حوالے سے خود رونالڈو یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔









