سیکیورٹی ایجنسی کی وردی میں ملبوس ڈاکو پکوان سینٹر لوٹ گئے

1
551
سیکیورٹی ایجنسی کی وردی میں ملبوس ڈاکو پکوان سینٹر لوٹ گئے

ہاٹ لائن نیوز :؛کراچی میں ڈاکو واردات کے لیے نت نئے حربے استعمال کرنے لگے گلشن اقبال 13 ڈی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی استعمال کرتے ہوئے ملزمان نے واردات کو انجام دیا ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں پکوان مرکز میں ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال پولیس نے پکوان سینٹر کے مالک کا بیان ریکارڈ کر لیا، پولیس کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک کے پاس 17 سے 18 لاکھ روپے نقد تھے۔

متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق وردی پہنے شخص ڈکیتی کی واردات کے بعد اسے باہر لے گیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا۔ سویلین کپڑوں میں دو افراد گاڑی میں پہلے سے موجود تھے۔ .

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر دی گئی تاہم شہری نے مقدمہ درج نہیں کرایا۔ شہری کا بیان قلمبند کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی قریبی شخص ملوث ہو سکتا ہے۔

1 comment

Leave a reply