سینئر سول ججز کے صوبے بھر میں اچانک تبادلے

0
219
سینئر سول ججز کے صوبے بھر میں اچانک تبادلے

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ، صوبے بھر کے 94 سینئر سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے تبادلوں کی منظوری دی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، تبدیل ہونیوالے سینئر سول ججز کو 27 فروری تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا گیا ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری قانون اور چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ، تمام اضلاع کے سیشن ججز کو مطلع کردیا گیا ، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ۔

Leave a reply