سیما حیدر کے شوہر کی بچوں کی واپسی کی درخواست

سیما حیدر کے شوہر کی بچوں کی واپسی کی درخواست
پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں بھارت میں موجود پاکستانی سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آ یا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بچوں کی حفاظت اور فوری واپسی کی اپیل کی ہے، غلام حیدر نے کہا کہ ہم نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا لیکن افسوس کے کہ وہاں موجود عملے کو ان کے بچوں کے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے 4 بچے غیر قانونی طور پر بھارت میں موجود ہیں، ان کی زندگی اور مستقبل خطرے میں ہے، میں باپ ہوں میری مدد کی جائے،انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کے حق میں آواز بلند کریں اور بچوں کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔









