سیاحوں کا رکشہ گہری کھائی میں جا گرا، ایک جاں بحق

0
125
سیاحوں کا رکشہ گہری کھائی میں جا گرا، ایک جاں بحق

سیاحوں کا رکشہ گہری کھائی میں جا گرا، ایک جاں بحق

کے۔پی۔کے کے سیاحتی مقام جبہ میں سیاحوں سے بھرا رکشہ گہری کھائی میں جاگرا، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے، حادثے کے شکار تمام سیاحوں کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، یہ حادثہ گبین جبہ سے مٹہ واپس جاتے ہوئے رکشے کے بریک فیل ہونے سے ہوا، جس کے سبب رکشہ کھائی میں جا گرا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق سیاح کی میت اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں زبیر، نعمان، مانے اور اسلام شامل ہیں، بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، ریسکیو حکام نے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply