سپر مین سیریز کے اہم کردار کا انتقال

سپر مین سیریز کے اہم کردار کا انتقال
مشہور زمانہ ہالی ووڈ مووی سیریز سُپرمین اور اسٹار وار کے مشہور ایکٹر ٹیرنس اسٹیمپ انتقال کر گئے ہیں، 87 سالہ برطانوی اداکار کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کا انتقال اتوار کی صبح ہوا۔
ان کا سُپرمین میں ولن کا کردار بہت مشہور ہوا اور وہ 6 دھائیوں سے اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے، آنجہانی اداکار پریسیلا اور کوئین آف ڈیزرٹ میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔









