سوڈانی حاجی مدینہ منورہ پہنچتے ہی خالق حقیقی سے جا ملا

ہاٹ لائن نیوز : عادل عثمان شکاک سوڈان کے علاقے نہر النیل کے رہائشی تھے، افطار کے وسیع دسترخوان کا اہتمام علاقے میں ان کی پہچان بن گیا تھا۔
مقامی لوگ انہیں ایک نیک، خدا ترس اور رحم دل انسان کے طور پر جانتے تھے۔ چہرے پر مسکراہٹ لیے سب سے ملنا ان کا طرہ امتیاز تھا۔ انہوں نے کبھی کسی سوال کو رد نہیں کیا۔
عادل عثمان کے بھائی احمد شِکاک نے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ ہمارا بھائی ہم سے ہمیشہ کے لیے دور ہو گیا ہے، وہ حج پر گیا تھا لیکن وہیں سے آخرت کی طرف روانہ ہو گیا۔
کل ہمیں الوداع کہتے ہوئے میں نے انکی آنکھوں میں خانہ کعبہ کے دیدارکی خوشی دیکھی تھی مگراب وہ ہمیشہ کیلیے اہل مدینہ ہو گئے ہیں۔








