سونے کے نرخ مزید گر گئے، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی

0
24
سونے کے نرخ مزید گر گئے، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور آج بھی فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے پر آگئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 396 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مسلسل دوسرے روز کمی سامنے آئی ہے۔

Leave a reply