
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں محدود کمی دیکھی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ مارکیٹ سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 972 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 سینٹ سستا ہو کر 4 ہزار 155 اعشاریہ 5 ڈالر پر آگیا۔









