
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور مسلسل تیسرے روز بھی نئی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ منگل کے روز ایک تولہ سونا 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہوا تھا۔









