سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی، صارفین کے لیے مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا

0
123
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی، صارفین کے لیے مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن سونے کی قیمت میں فی تولہ 5,300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں مزید 8,000 روپے کا اضافہ ہوا۔

آج سونے کی قیمت میں مزید 2,700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 446,862 روپے تک جا پہنچا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,315 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اس کی نئی قیمت 380,831 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4,245 ڈالر تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی فی تولہ قیمت 5,963 روپے تک جا پہنچی، جو 54 روپے کے اضافے کے بعد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply