
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 287 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 50 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 530 ڈالر تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 60 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 34 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 887 روپے پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز کے دوران عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں کمی دیکھی گئی تھی، تاہم آج دوبارہ قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔









