پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں تاریخی اضافہ

0
62
پاکستان میں سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ، ایک دن میں تاریخی اضافہ

پاکستان میں سونے کے نرخوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جہاں ایک ہی دن میں قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی قیمت پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی۔
اضافے کے بعد ملک میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک ہی دن میں قیمت میں اتنا بڑا اضافہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دس گرام سونا 18 ہزار 90 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کے نرخ بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ سونے کی قیمتوں میں تیز اضافے کے باعث خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Leave a reply