
قومی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تیسرے روز بھی گر گئی ہیں۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ پانچ لاکھ روپے کے ہندسے سے نیچے آ کر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا 18 ہزار 433 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 215 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 676 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس چاندی 6 ڈالر 01 سینٹ گھٹ کر 79 ڈالر 30 سینٹ پر آگئی ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 1 ہزار 601 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 8 ہزار 405 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 516 روپے کم ہو کر 7 ہزار 205 روپے ہو گئی ہے۔








