
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ۔
شہری حافظ شاکرمحمود نےایڈووکیٹ اظہرصدیق کے توسط سے درخواست دائرکی۔
درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون،وزارت اطلاعات سمیت دیگرکو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے،اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے،حکومت کیجانب سے ٹویٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے،حکومت تمام سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرے،عدالت سوشل میڈیا پر پابندی کے تمام نوٹفکیشن کلعدم قرار دینے کا حکم دے۔









