سوات: مینگورا اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

ہاٹ لائن نیوز : زلزلےکےجھٹکےمینگورا اور سوات کے آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیمامرکز کیمطابق ، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.75 پر ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 80 کلومیٹر تھی۔ جبکہ زلزلےکا مرکز ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلےسےلوگوں میں گھبراہٹ اورخوف پھیل گیااور وہ گھروں ، دفاتر اور دکانوں سےباہرنکل آئے۔









