
ہاٹ لائن نیوز : سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ملک عمر فاروق کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے 22مارچ کوجواب طلب کرلیا ، جسٹس شہرام سرور چوہدری کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے جواب جمع کروادیا ۔
اینٹی کرپشن نے عدالت میں بتایا کہ درخواستگزار اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں نامزد ہے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی سفارش کی تھی ۔
ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ ہم نے اینٹی کرپشن کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالا ۔









