سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض دور

0
262
سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض دور

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ نےسنی اتحاد کو مخصوص نشستیں نہ دینےکیخلاف درخواست پردفتری اعتراض دورکردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق اے خان پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آپکی درخواست پراعتراضات ہیں،پہلا اعتراض مصدقہ دستاویزات لف نہ کرنیکا ہے،دوسرا اعتراض یہ ہے کہ متعلقہ فورم نہیں ہے،فورم کافیصلہ رجسٹرارآفس نہیں بلکہ عدالت کرے گی ۔

اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مصدقہ دستاویزات کا اعتراض دور کر دیتے ہیں اور عدالتی دائرہ اختیار کا اعتراض پھر عدالت دیکھ لے گی، ہماری استدعا ہے کہ عدالت اعتراض دور کرکے فوری سماعت کرے۔

عدالت نےریمارکس دئیےہیں کہ یہ آفس کامعاملہ ہے ، چیف جسٹس دیکھ لیں گےکب سماعت ہوگی ؟

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آج حلف ہوجائے گا،چیف جسٹس نے بھی آج ہی حلف اٹھایا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چلیں آپکا نقطہ آگیا ہے یہ اب چیف جسٹس کا اختیار ہے۔

Leave a reply