سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایک اور درخواست دائر

0
278
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایک اور درخواست دائر

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ میں سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پرسماعت ملتوی کردی ، عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنےسے انکار کردیا ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس چوہدری اقبال ہی درخواست پر نوٹس کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ، یہ مفاد عامہ کا کیس ہے وہی جج کوئی فیصلہ کرینگے ۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلیے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوا دی

عدالت کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دیگر کیسوں پر فاضل جج سماعت کر رہے ہیں ، مناسب ہے اس درخواست پر بھی جسٹس چوہدری اقبال سماعت کریں ۔

درخواستگزار کی طرف سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جسٹس عاںد عزیز نے شہری عبداللہ ملک کی درخواست پرسماعت کی۔

Leave a reply