سنگاپور میں اچانک سڑک کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا

0
141
سنگاپور میں اچانک سڑک کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا

سنگاپور میں اچانک سڑک کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا

سنگاپور میں اچانک زمین دھنسنے سے 1 کار گہرے گڑھے میں گر گئی، حادثے کے بعد سڑک کا ایک حصہ بند کیا گیا ہے، حادثہ سنگاپور کے علاقے تانجونگ کاٹونگ اور ماؤنٹ بیٹن روڈ پر پیش آیا، وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کا ایک حصہ اچانک بیٹھ گیا اور سڑک میں ایک گہرا گڑھا پڑ گیا جس میں سیاہ رنگ کی گاڑی پھنس گئی۔

قریبی تعمیراتی کارکنوں نے فوری کارروائی کی اور رسی کے ذریعے سے خاتون ڈرائیور کو باہر نکالا، سنگاپور فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر اب اس خاتون کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

Leave a reply