سنوار کی اہلیہ کےپاس 89 لاکھ روپے کا پرس، اسرائیلی الزام

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی قیادت کی بے حسی اور ڈھٹائی کی انتہا یہ ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین پر شہادتوں کا بازار گرم کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے حماس کے قائدین کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے تین دن بعد اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سنوار کی اہلیہ کو ایک سرنگ سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس ویڈیو میں نظر آنے والے پرس کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی قیمت 32 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 8.9 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ یہ ہرمیز برانڈڈ پرس ہے۔









