سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 22 رنز سے شکست

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 22 رنز سے شکست
لارڈز کے تاریخی میدان میں تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو بائیس رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 سے برتری حاصل ہے، میچ کے آخری دن بھارت نے 58 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
جیتنے کے لیے انڈیا کو 135 جبکہ انگلینڈ کو صرف 6 وکٹ کی ضرورت تھی، رشبھ 9 رنز ، کے ایل راہول 39 رنز، واشنگٹن بغیر کوئی رن بنائے اور نتیش کمار 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جسپریت بمراہ نے 5 اور محمد سراج 4 رنز بنائے اور پھر بھارت کو 22 رنز سے شکست ہوئی









