
سندھ میں پلاسٹک بیگز پر پابندی
سندھ حکومت کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، سندھ حکومت نے پندرہ جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے محکمہ ماحولیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق اوکسو ڈیگرڈیبل، نان ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہو گا، آغا شاہنواز وزیر ماحولیات نے کہا ہے کہ صرف ماحول دوست بیگز کی اجازت ہوگی، اس معاملےمیں زیرو ٹالرنس اپنائیں گے۔









