سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

0
141
سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس سے یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل کیا جائے گا، او۔ جی۔ ڈی۔ سی نے اس اہم پیشرفت کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ہے، او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل کے مطابق چکرون کنویں کی کھدائی دو جون سے جاری تھی، 1926 میٹر گہرائی پر جا کر تیل دریافت ہوا۔

او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل کے مطابق کنوئیں میں او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل کا حصہ پچانوے فیصد جبکہ جی۔ ایچ۔ پی۔ ایل کا پانچ فیصد ہے، رنی کوٹ میں ہہ 13ویں دریافت ہے، او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل نے خط لکھ کر تیل اور گیس کی دریافت کے بارے میں اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔

Leave a reply