سندھ حکومت کی طلبہ سے امتحانات کے بعد کتابیں واپس لینے کی ہدایت

کراچی: سندھ محکمہ تعلیم نے طلبہ سے سالانہ امتحانات کے بعد فراہم کی جانے والی مفت کتابیں واپس لینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، کتابوں کی واپسی کو رزلٹ کارڈ پر درج کیا جائے گا اور جاری کی جانے والی اور واپس ہونے والی کتابوں کا مکمل ریکارڈ برقرار رکھا جائے گا۔
تمام جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں گی۔ پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک کے تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز کے پاس جمع کرائیں گے۔









