
ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ سال سندھ میں آوارہ کتوں نے تین لاکھ افراد کو کاٹ ڈالا ، 2024 میں صرف کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے 18 افراد ہلاک جب کہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
انچارج ڈاگ بائٹ کلینک سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے کتوں کا آسان ہدف ہیں، ان واقعات کی روک تھام کے لیے اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔
شہریوں نے آوارہ کتوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کتوں کے کاٹنے کے زیادہ تر کیسز بلدیہ، سرجانی، لیاری جیسے علاقوں سے سامنے آرہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرہ جگہ کو 15 سے 20 منٹ تک صابن سے دھونا ضروری ہے۔









