سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

0
258
سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : ملتان میں سلنڈر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کیمطابق ملتان کے علاقے جوگیاں میں سحری کی تیاری کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور سلنڈر پھٹنے سے تین منزلہ عمارت دیگر عمارتوں پر گرگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ فہیم عباس اور انکی اہلیہ صنوبر سمیت ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی فہرست میں دو افراد اور بھی شامل ہیں۔

Leave a reply