سلمان خان سےتاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

0
148
سلمان خان سےتاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور 2 کروڑ روپے تاوان مانگنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق سلمان خان کو گزشتہ روز ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص نے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے باندرہ کے بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی 56 سالہ اعظم محمد مصطفیٰ کو ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

حکام نے گرفتار ملزم سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کر لیا ہے جو واردات میں استعمال ہوا تھا۔

Leave a reply