
ہاٹ لائن نیوز : سفید بالوں کو میعاد ختم ہونے والے کاجل سے چھپایا جا سکتا ہے۔ کاجل کا رنگ بہت کالا ہوتاہے۔ اسے لگانے سےسفیدبالوں کو چھپایا جا سکتا ہے اور بالوں کو رنگنے کی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔
دو بادام پیس کر روئی میں بھریں اور بتی تیار کریں۔ پھر اس بتی کو چراغ میں ڈال کر اس میں سرسوں کا تیل ڈال کر جلا دیں اور اوپر ایک پلیٹ رکھ دیں، تاکہ چراغ سے جو بھی دھواں نکلے وہ اکٹھا ہو جائے۔ جب پورا چراغ جل جائے تو اوپر والی پلیٹ کو ہٹا دیں۔ جس پر کاجل کی شکل میں کالا دھواں جمع ہو چکا ہو گا، اب اسے پلیٹ سے کھرچ کر بوتل میں ڈال دیں۔ اس کے اندر ایلو ویرا جیل ڈال کر محفوظ کرلیں۔
جب بھی آپ باہر جائیں تو اپنے سر کے سفید بالوں کو دیکھیں اور ان سفید بالوں کو چھپانے کے لیے سادہ برش کی مدد سے لگائیں۔









