سفارتخانے کے باہر پانی جمع پر ہالینڈ کے سفیر کا وزیراعظم سے رابطہ

0
145
سفارتخانے کے باہر پانی جمع پر ہالینڈ کے سفیر کا وزیراعظم سے رابطہ

سفارتخانے کے باہر پانی جمع پر ہالینڈ کے سفیر کا وزیراعظم سے رابطہ

ہالینڈ کے سفارتخانے کے باہر پانی جمع ہونے پر ہالینڈ کے سفیر نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے، سفارتخانے کے عملے کو پانی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، سفارتخانے کے باہر 3 دن سے پانی جمع ہونے پر وزیراعظم نے سخت برہمی کا اظہار کیا، ہالینڈ کے سفیر نے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے اداروں سے فوری رپورٹ طلب کر لی، شہباز شریف نے ہدایت جاری کی کہ فی الفور حل نکالا جائے، متعلقہ محکمے کارروائی کر کے فوری رپورٹ پیش کرے، سفارتی عملے کی حفاظت اور سہولیات حکومت کی پہلی ترجیح ہے، غیر ملکیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a reply