سعودی عرب کی عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی

0
104
سعودی عرب کی عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا سے متعلق نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے مطابق اب عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد زائرین کو 30 دن کے اندر سعودی عرب پہنچنا لازمی ہوگا، بصورتِ دیگر ویزا خود بخود منسوخ ہوجائے گا۔

پہلے یہ مدت تین ماہ تھی، تاہم نئے قانون کے تحت اسے کم کرکے ایک ماہ کردیا گیا ہے۔ البتہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد زائرین کو تین ماہ تک قیام کی اجازت بدستور حاصل رہے گی۔

وزارتِ حج و عمرہ کے مشیر احمد با جیفر نے بتایا کہ یہ ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے۔ ان کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد بڑھتی ہوئی عمرہ زائرین کی تعداد کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

Leave a reply