سعودی عرب نے ایرانی عالم دین کو رہا کر دیا

سعودی عرب نے ایرانی عالم دین کو رہا کر دیا
سعودی عرب نے 2 دن پہلے گرفتار کیے گئے عالمِ دین غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا، ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد سعودی حکومت نے غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو کہ براستہ دبئی ایران واپس پہنچے ہیں، غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا ہے جو کہ ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔
حج کی نیت سے سعودیہ آنے والے ایرانی اسکالر کو اس ٹائم گرفتار کیا گیا جب سوشل میڈیا پر ان کی 1 ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں ایرانی عالم دین نے سعودی حکومت اور بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی۔