
ہاٹ لائن نیوز : اونی کپڑے پہننے کے بعد ہونیوالی خارش کو اونی الرجی کہتے ہیں۔ یہ مسئلہ عام طور پر اون اور جلد کے بالوں کے درمیان تناؤ کیوجہ سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے جلد سرخ ہونا شروع ہو جاتی ہے اور چھوٹے چھوٹے دانے نکلنے لگتے ہیں۔ جس میں مسلسل خارش رہتی ہے۔
اونی الرجی کی علامات میں گرم کپڑےپہننےکےبعد جلد پرسرخی مائل ہونا شامل ہے۔ جلد سوج جاتی ہے۔ جلد کھردری ہو جاتی ہے ۔
سردیوں میں جسم میں نمی کم ہونے لگتی ہے۔ ایسی صورت میں اس پریشانی سے بچنے کے لیے اونی کپڑے پہننے سے پہلے موئسچرائزر لگائیں۔ براہ راست اونی کپڑے نہ پہنیں بلکہ پہلے سوتی کپڑے پہنیں۔ ایسا کرنے سے جلد اونی کپڑے سے براہ راست رابطے میں نہیں آئے گی اور آپ الرجی کے مسئلے سے بچ جائیں گے۔









